پی ڈی ایم اے بارش متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کرے، ایاز جوگیزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری و پشتون قومی جرگہ کے کنونیئر نواب ایاز خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ، چمن،قلعہ عبداللہ، پشین سمیت دیگر علاقے بارشوں اور سیلابی ریلیوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کریں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے کے دفتر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے نواب ایاز خان جو گیزئی نے کہاکہ قلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقے خسنوبشرن جوگیزئی پتا اور دیگر علاقے سیلابی ریلیوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں کے ایکڑ سے فصلات اور باغات تباہ ہو چکے ہیں اور اب تک اطلاعات کے مطابق صرف قلعہ سیف اللہ میں 10سے15افراد جاں بحق ہوئے ہیں حکومت اور پی ڈی ایم اے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں جا کر امدادی سرگرمیاں شروع کریں کیونکہ حالیہ بارشوں سے قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ پشینچمنہرنائی سمیت دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں اور لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اب تک کئی دور دراز علاقوں میں حکومت کی جانب سے تاحال متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام شروع نہیں کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں مخیر حضرات صوبائی حکومت اور دیگر اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں متاثر ہ افراد کے ہرممکن مدد کریں جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے انہوں نے بارشوں اور سیلابی ریلیوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں