آج دنیا میں کوئی بڑااور لیڈرموجود نہیں‘ہنری کسنجر
نیویارک : امن کے نوبل انعام یافتہ اور سابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ و نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر 99 سالہ ہنری کسنجر کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ "روشن خیالی کے زمانے کے بعد سے دنیا ایک ایسے خلل کے دور میں داخل ہو رہی ہے جب اسے سوچنے سمجھنے والے بہتر لیڈروں کی ضرورت ہے، اور انٹرنیٹ ان کو پیدا کرنے میں مدد نہیں کر رہا۔ امریکی اخبار ‘یو ایس اے ٹوڈے’ کے ساتھ ایک انٹرویو میں سابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ہنری کسنجر کا کہنا تھا کہ "وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور دنیا کو نمایاں اور مضبوط سیاسی رہنماؤں کی اشد ضرورت ہے.” ہنری کسنجر کی نئی شائع ہونے والی کتاب” لیڈرشپ: سکس (6) سٹڈیز ان ورلڈ سٹریٹجی "حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے. اس حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی نظر میں ایسا کوئی لیڈر "باقی” ہے جس کی آج ڈیمانڈ ہے؟ اس سوال کا جواب ہنری کسنجر نے نفی میں دیا، اور پھر ساتھ ہی انہوں نے اچھے لیڈروں کے نایاب ہونے پر "دردناک” کا لفظ بھی استعمال کیا. ہنری کسنجر کا مزید کہنا تھا کہ "موجودہ رہنماؤں کے پاس ابھی کافی مواقع نہیں ہیں. لیکن آپ بحث کر سکتے ہیں، اور میں بحث کروں گا کہ عظیم رہنما ایسے مواقع سے کیسے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں. "جب ان سے پوچھا گیا کہ "کیا وہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ امریکہ اور دنیا کو جن مضبوط رہنماؤں کی ضرورت ہے وہ وقت کے ساتھ سامنے آئیں گے؟ اس پر ہنری کسنجر نے اثبات میں جواب دیا. لیکن انہوں نے پیش گوئی کی کہ” نئے رہنما آئیں گے، تاہم انہیں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا. جیسا کہ ماضی کے لیڈروں نے کیا۔


