بشریٰ بی بی اداروں کیخلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں، بشریٰ بی بی کی ہدایت پر 28 مارچ کو سائفر نکالا،عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے اسکینڈل سامنے آئے،کہتے ہیں ساری کابینہ ضمانت پر ہے، عمران خان عوام کو بتائیں حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا اور کرپشن ثابت نہ کرسکے، عمران خان بتائیں رانا ثناءاللّٰہ کو گرفتار کرنے کا پلان کیسے بنایا تھا،عمران خان ایک ڈھونگ رچارہا ہے، انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، ان کی ذہنی حالت پر تشویش ہے،آئی ایم ایف کے پاس کمزور بنیادوں پر گئے، معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان ذہنی حالت پر تشویشناک ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اسی لئے وہ ایسی گفتگو کر رہے ہیں، عمران خان ڈھونگ رچا کر اور دھوکہ دے کر پاگل بنا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ وہی شخص ہے جو کہتا تھا کہ مجھے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ کہتا تھا کہ میں حکومت میں آلو، پیاز، ٹماٹر کے نرخ مانیٹر کرنے نہیں آیا۔ مریم نواز نے کہاکہ کل یہ کہہ رہے تھے کہ میں بتا دوں گا کہ کس طرح حکومت آئی ہے، جب بھی ان کے خلاف کوئی ثبوت، خبر، کرپشن کا سکینڈل آتا ہے تو انہیں بتانا یاد آ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں