50 ہزار روپے ادھار واپسی کے تنازعے پر قتل کرنے والا روپوش سوات سے پکڑا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) ضلع وسطی کے شعبہ تفتیش نے قتل کے ملزم کو سوات سے گرفتار کرلیا۔ ملزم اقتدار علی نے تین سال قبل انور علی کو سر پر بلے کا وار کرکے قتل کیا تھا اور بعدازاں سوات میں روپوش ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے انور علی نے 50 ہزار روپے ادھار لئے تھے، رقم کی واپسی میں تاخیر پر انور علی نے وقوعہ والے روز فون کرکے کہا کہ کیا تم نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں؟ گھر سے باہر آئو جس پر ملز نے طیش میں آکر کر گھر سے باہر آتے ہی انور علی کو سر پر بلا مار دیا تھا۔ پولیس نے بعدازاں مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں