کوہلو میں طوفانی بارشیں، قومی شاہراہ بہہ گئی، فصلیں تباہ، کچے مکانات گر گئے
کوہلو (انتخاب نیوز) ضلع کوہلو میں مون سون بارشیوں کی تباہ کاریاں جاری گزشتہ روز ماوند میں موسلا دھار بارشوں سے کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ سوناری کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس سے ضلع کا اندرون بلوچستان اور کوئٹہ سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئی جبکہ دن بھر شاہراہ کی بحالی کےلئے امدادی کارروائی تاخیر کا شکار رہی ۔جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ضلع میں صورتحال تشویش ناک حد تک پہنچ گئی کوہلو کے مختلف علاقوں ماوند، پژہ ،کوہ جاندران ،لاسے ،سنجاڑ ،تمبو اور کنل میں موسلا دھار بارشیوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے کپاس ،مرچ اور ٹماٹر سمیت دیگر کروڑوں روپے کی فصلیں پانی میں بہہ گئی زمینداروں کو نقصانات کا سامنا ہے ندی نالے پھپر گئے کئی علاقوں میں کچے مکانات منہدم ہوگئے پژہ میں موسلا دھار بارشوں نے علاقے میں تباہی مچا دی ۔مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی سے کھڑی فصلیں پانی میںبہہ گئی کئی علاقوں میں کچے مکانات منہدم ،جھوپڑی نما گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے جبکہ سیلابی ریلے کی زد میں آکر دو درجن کے قریب مال مویشاں بہہ کر ہلاک ہوگئی ہیں بیجی ندی ،سوناری نالہ میں درمیانی درجے کا سیلابی ریلا گزاررہا ہے کوہلو کے ماوند،لاسے زئی ،سنجاڑ ،پژہ کے متاثر افراد نے کہا کہ ضلع میں بارشوں سے لوگوں کی مال مویشاں اور اور فصلیں تباہ ہوگئی جبکہ مختلف علاقوں میں آسمانی بجلیاں گرنے سے اموات ہوئے ہیں مگر اس کے باوجود صوبائی حکومت اور محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کاازالہ تاخیر کا شکار ہے جس سے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ گئے ہیں جبکہ الرٹ جاری ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں تاخیرکا شکار ہیں کوہلو کے تحصیل تمبو میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ مختلف علاقوں لاسے زئی ،ملک زئی ،مست توکلی ،ماوند میں بھی بجلی کی فراہمی 72گھنٹے سے معطل ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زرعی انجینئرنگ کی جانب سے کوہلو سے کوئٹہ اور اندرونی بلوچستان جانے والی قومی شاہراہ آخری اطلاعات کے مطابق جزوی طور پر ٹریفک کےلئے بحال کردیا گیا تاہم ہیوی مشنری نہ ہونے سے سڑک مکمل بحال نہ ہوسکا جو اب بھی کسی وقت بند ہوسکتا ہے کوہلو کے زمینداروں عوامی اور سیاسی حلقوں نے صوبائی حکومت سے فوری کوہلو کو آفت زدہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کرکے متاثرہ افراد اور علاقے میں تباہ کاریوں کےلئے اقدمات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ لوگوں کا ازالہ ہوسکے ۔


