عید پر گھر جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصولی، ٹرانسپورٹرز پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد

کراچی ( انتخاب نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کی جانب سے ایم نائن ٹول پلازہ کراچی پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا، موٹر وے پولیس نے 120 سے زائد بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عید پر گھر جانے والے مسافروں سے ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد وصول کیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کروایا اور بس ڈرائیوروں پر دو لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، موٹر وے پولیس کے اقدام کو مسافروں نے سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں