ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ شرمناک عمل ہے، عمران اسماعیل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ شرمناک عمل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوںنے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سہولت کار کراچی کے خودساختہ نمائندہ جماعتیں کے الیکٹرک کے ظلم پر خاموش ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ شرمناک عمل ہے، سپریم کورٹ کراچی والوں پر عذاب کا نوٹس لیکر کراچی سے انصاف کریں۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ بجلی سمیت عام اشیا غریب کے پہنچ سے دور ہوچکی ہے لوگوں پریشان حال ہیں۔
Load/Hide Comments


