ژو ب میں گیسٹرو وباء پھیلنے سے دو بچے جاں بحق 30 بچے متاثر

ژوب : محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت اور نااہلی کے باعث پینے کے صاف پانی تالابوں کی عدم صفائی سے شہر میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے 24 گھنٹے میں دو بچے جاں بحق 30 بچے متاثر جبکہ 6 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق ژوب شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی نلکوں میں گندہ پانی انے کی وجہ سے ہیضہ کی وبا پھیل گئی محکمہ پبلک ہیلتھ تاحال لاعلمی اور غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے تالابوں کی عدم صفائی کے باعث شہر کے مختلف علاقے خروٹ آباد محلہ ناصر آباد محلہ نیو آبادی اپوزئی ٹاؤن شیرانی بازار گنج محلہ میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ 30 بچے متاثر ہوئے ہیں اور 6 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ژوب شہر کے مختلف علاقے شیرانی بازار گنج محلہ نیو ابادی اپوزئی ٹاؤن ناصر آباد محلہ بابو محلہ اسلامیار محلہ میں پانی کی قلّت سے عوام صاف پانی کی ایک بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں محکمہ پی ایچ ای خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے جو حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ واٹر ٹینکوں میں عدم صفائی سے نلکیوں میں بدبو دار پانی سے پورے شہر میں گیسٹرو کی وباء پھیل چکی ہے جس سے دو بچے جاں بحق اور درجنوں افراد سول ہسپتال میں داخل ہیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ تاحال لاعلمی اور غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے جو حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے حکام بالا سے پرزور اپیل کی کہ مزکورہ بالا کا سختی سے نوٹس لیں اور ہنگامی بنیادوں پر تالابوں کی صفائی کو یقینی بنائیں اور شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلّت ختم کرکے عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر ژوب کے عوام سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں