ٹیپو سلطان ٹریفک پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، رقم، موبائل فون مالک کے حوالے
کراچی ( انتخاب نیوز) ٹیپو سلطان ٹریفک سیکشن بمقام بلوچ پُل پر ٹریفک پولیس کراچی کے آفیسر اے ایس آئی منظور احمد اور کانسٹیبل احسان احمد فرائص کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ انہیں سڑک پر ایک موبائل فون اور ایک پرس ملا جس میں 70 ہزار روپے موجود تھے، پرس میں موجود دستاویزات سے پتہ چلا کہ مذکورہ سامان حساس ادارے سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کا ہے جس پر ٹریفک پولیس آفیسر نے موبائل فون کے ذریعے خالد احمد سے رابطہ کرکے انہیں ٹریفک سیکشن ٹیپو سلطان بلوایا اور ان کا موبائل فون اور پرس واپس کردیا، اس موقع پر انہوں نے نہ صرف ٹریفک پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کار کردگی کو سراہا بلکہ ان کی ایمانداری اور فرائض منصبی کے دوران دیانتداری کو بھی اعلیٰ مثال قرار دیا ۔
Load/Hide Comments


