سعودیہ, خلیجی ممالک میں عید الاضحی آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں مسلمان جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کر رہے ہیں جبکہ حجاج کرام رمی میں شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں جس کے بعد سنت ابراہیمی ادا کریں گے۔خبر کے مطابق برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، کچھ مسلمان آج اور کچھ اتوار کو عید الاضحیٰ منائیں گے جبکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عید منا رہی ہے۔کراچی کے علاقے صدر میں واقع بوہری مسجد میں نماز عیدالاضحی ادا کی گئی، نماز عید میں ملک کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی ،نماز عید کے بعد بوہری برادری کے افراد نے سنت ابراہیمی ادا کی ،نماز عید کے موقع پر بوہری مسجد جانے والے راستے سیکیورٹی کے لیے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز بھی تعینات تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں