پنجگور،تبلیغی مرکز فیڈر میں بجلی کی سپلائی گزشتہ چھ روز سے معطل
پنجگور(ویب ڈیسک)پنجگورمیں تبلیغی مرکز فیڈر میں بجلی کی سپلائی گزشتہ چھ روز سے معطل ہے، ایک روز قبل صرف چند گھنٹوں تک بجلی متبادل ذریع سے بحال کر دیا گیا مگر وولٹیج اتنی کم کہ کسی کام کے نہ رہے ،علاقے میں بجلی کی طویل بند ش سے علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ عید کی تیاریوں کے سلسلے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے طوفانی بارشوں کی وجہ سے دریائے رخشاں کے اندر سے گزرنے والے بجلی کے 3 کھمبے سیلابی ریلے سے زمین بوس ہو گئے تھے، عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ متبادل فیڈز سے بجلی سپلائی کی جائے، گرمکان وشبود فیڈرز یا تسپ فیڈرز سے منسلک کیا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کے پانی میسر ہوسکے۔
Load/Hide Comments


