پنجگور،بارشوں نے تباہی مچادی، فصلات تباہ،6 افراد جاں بحق
پنجگور : پنجگور میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے متعدد علاقوں میں کچی دیواریں اور مکانات منہدم فصلات تباہ دو روز کے دوران 6 افرادجان سے گئے درجنوں دیہاتوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع کلگ روڑ سیلابی ریلوں میں بہہ گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجگور اور گردونواح میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا خداباداں تسپ کے پہاڑی اور شہری علاقوں پنچھی کلگ میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دیگر دیہی علاقوں راہی نگور گوارگو سمیت پروم سزاب گچک کیل کور پروم میں بارشوں سے کچے مکانات سڑکوں لوگوں کے زرعی بندات سمیت فصلات خصوصا کجھور آنگور کپاس کو نقصان پہنچا ہے دریں اثنا ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے مختلف ڈیمز کا جاکر جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کے مطابق پنجگور میں کسی بھی ڈیم کو خطرہ نہیں لوگ افواہوں پر کان نہ دھرین تاہم لوگوں کو چاہیئے کہ طوفانی بارشوں کے سلسلے میں ندی نالوں سے دور رہیں اور ڈیمز کے قریب نہ جائیں انہوں نے کہا کہ آبادی کے قریب تمام ڈیمز کا معائنہ کیا ھے پنجگور میں گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے بارشوں کی وجہ سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے کچے مکانات دیوار یں گر گئی ہیں جبکہ انگور کجھور کپاس پیاز ٹماٹر کی فضلات کو نقصان پہنچا ھے اور زمینداروں کے زرعی بندات بھی پانی میں بہہ گئے ہیں پنجگور میں جہاں بارشوں نے دیہی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے شہری علاقوں میں کئی مکانات اور دیواریں گر چکی اب تک مجموعی طور پر بارشوں سے 6 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔


