بلوچستان، عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان سمیت ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ، صاحب ثروت افراد اونٹ ، بیل ، بکرے ، دنبے ، چھترے کی قربانیاں  کر رہے ہیں ۔رضائے الٰہی کے حصول اور حضرت ابراہیمؑ  کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،  صاحب حیثیت افراد عید کے دوسرے روز بھی قربانی کر رہے ہیں  اور گوشت  رشتہ داروں ، دوستوں اور مستحق افراد میں تقسیم کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں