ڈھاڈر، پٹرول پمپ پر ڈاکوؤں کا دھاوا مزاحمت پر مالک زخمی ڈاکو فرار

بولان:ڈھاڈر براہم باران کے قریب مقامی پٹرول پمپ پر ڈاکوؤں کا دھاوا مزاحمت پر مالک زخمی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق شب گزشتہ وڈیرہ حاجی عبدالصمد کھوسہ کے چھوٹے بھائی وڈیرہ شوکت کھوسہ اپنے پٹرول پمپ واقع براہم باران پر موجود تھے کہ ڈکیتی کی نیت سے دو ڈاکو جو کہ ٹی ٹی پسٹل سے مسلح تھیہنڈا 125 پر آئے اور گن پوائنٹ پررقم حوالے کرنے کا مطالبہ کیااس دوران وڈیرہ شوکت کھوسہ نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اس پر ٹی ٹی پستول سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد مقامی پولیس اہلکار غوث بخش سانگی نے ڈھاڈر کے ایس ایچ او کو اطلاع دی جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شدید زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر پہنچادیاابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلیئے وڈیرہ شوکت کھوسہ کو ٹراما سینٹر کوئٹہ ریفر کردیا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے دریں اثناء واقعے کی اطلاع پاتے ہی ٹراما سینٹر کوئٹہ میں سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، ملک محمد رمضان بنگلزئی، ملک مہراللہ بنگلزئی، ملک خدا بخش بنگلزئی، میر اللہ بخش راہیجہ،سمیت سینکڑوں کی تعداد میں ڈھاڈر اور علاقے سے عوام اور قبائلی عمائدین کی ایک بڑی تعداد ٹراما سینٹر کوئٹہ پہنچ گئے۔ مزید براں سابق وزیر میر عاصم کرد گیلو نے واقعے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں