روس کا 3یوکرینی طیارے مار گرانے کا دعویٰ

ماسکو :روس کی جانب سے مشرقی یوکرین میں 3یوکرینی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعوی کیا گیا ہے۔روسی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ روس نے یوکرین کے 3فوجی طیارے مار گرائے ہیں۔روس کی جانب سے ایس یو 24اور ایس یو 25لڑاکا طیاروں کو ڈونیٹسک کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی فوج نے میکولائیف کے علاقے میں یوکرینی فوج کے مگ 29لڑاکا طیارے کو بھی مار گرایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں