بارشوں سے تباہی، بلوچستان حکومت نے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان حکومت نے بارشوں سے تباہی کے باعث 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔صوبائی حکومت نے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے ہوئی تباہی کے باعث اضلاع کو آفت زدہ قراردیا گیا۔بلوچستان : طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، 48 افراد زخمینوٹیفکیشن کے مطابق آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع میں صحبت پور، پشین، گوادر، آواران، واشک، بارکھان، پنجگور، لسبیلہ اور قلعہ سیف اللہ شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے دیگر 9 اضلاع کے مختلف علاقے بھی آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مون سون بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی ہے اور بارشوں کے باعث سیلاب اور دیگر حادثات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

کوئٹہبلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت69افراد جاں بحق اور 49افراد زخمی ہوئے،بارشوں سے مختلف اضلاع میں 432مکانات مکمل تباہ اور 567مکانات کوجزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کی بلوچستان میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارشوں کیدوران ہونے والی اموات17اضلاع سیرپورٹ ہوئیں، سب سے زیادہ 10 اموات کوئٹہ سے رپورٹ ہوئیں، پشین سے8،ژوب اور سبی سے6،6،قلعہ سیف اللہ اورہرنائی سے5،5 اموات رپورٹ ہوئیں،لورالائی،کیچ اور کوہلو سے4,4، چمن،بولان،دکی سے3,3اموات رپورٹ ہوئیں، حالیہ بارشوں سے999مکانات متاثر ہوئے 521مویشی ہلاک،8پل،5ڈیمز،2حفاظتی بندکونقصان پہنچا،بارشوں سے597سولرپینل تباہ،بجلی کے60کھمبے،21ٹیوب ویلزمتاثر ہوئے۔بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا،دوسری جانب پیڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں