اسرائیلی پروازوں کیلئے سعودی فضائی حدود کے استعمال کا معاہدہ ہوگیا ہے، بلوم برگ کا دعویٰ
واشنگٹن :امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے دورہ سعودی عرب میں بڑی کامیابی سے پہلے چھوٹی کامیابی حاصل کرلی، اسرائیل جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کیلئے سعودی فضائی حدود کے استعمال کا معاہدہ ہوگیا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی سعودی اورخلیجی اتحادیوں سے ملاقاتیں مستقبل میں تیل کے معاملات کو فروغ دے سکتی ہیں، جوبائیڈن کا دورہ سعودی عرب ان کے سیاسی مستقبل کیلئے ان کی توقع سے زیادہ اہم ثابت ہوا۔بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سعودی فضائی حدود سے متعلق اس معاہدے سے ایشیائی ممالک سے اسرائیل جانے والی پروازوں کو لمبا چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔بلومبرگ کے مطابق امریکا نے اسرائیل اور عرب ممالک کو ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کے مقابلے کیلئے تعاون کا بھی کہا ہے۔
Load/Hide Comments


