لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس میں فائرنگ سے لڑکیوں سمیت تین افراد زخمی، اسپتال منتقل
کراچی (انتخاب نیوز)لانڈھی، کورنگی اور ڈیفنس میں فائرنگ سے 2 لڑکیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعات کے مطابق لانڈھی داؤد چالی بینظیر فلیٹ کے قریب گھرمیں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 14سالہ جویریہ دختر سید رحمان زخمی ہوگئی۔ کورنگی نمبر 5 آئی ایریا فاروقی گراؤنڈکے قریب 20سالہ مقدس دختر ناصرزخمی ہوگئی ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ گزری کے علاقے ڈیفنس فیز6 خیابان شہباز سگنل کے قریب فائرنگ سے 27سالہ راجو ولد تلسی زخمی ہوگیا،واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ بتایا جاتاہے۔ تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا۔
Load/Hide Comments


