طوفانی بارشوں کے باعث ڈیرہ بگٹی کے متعدد گاﺅں ڈوب گئے، فصلوں کو نقصان

حمیدآباد (انتخاب نیوز) بلوچستان بھر میں حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث ڈیرہ بگٹی کے نواحی گاﺅں اول خان بگٹی ، کلی محمد رمضان بگٹی مکمل طور پر ڈوب گئے ، تین سو ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی سیلابی پانی کی نذر ہوگئے متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے گوٹھ اول خان بگٹی اور کلی رمضان بگٹی پہاڑوں سے آنیوالے سیلابی ریلے میں ڈوب گئے گزشتہ کئی روز سے جاری مون سون کی بارشوں کے باعث ڈیرہ بگٹی کے پہاڑوں سے آنیوالے سیلابی ریلہ متعدد دیہاتوں کو بہا کر لے گیا سیلابی ریلے میں سینکڑوں مال مویشی بہہ گئے گوٹھ اول خان بگٹی اور کلی رمضان بگٹی کے متاثرین ذوالفقار علی شالوانی بگٹی ایم حیات بلوچ یار محمد بگٹی و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس وقت ریت کے ٹیلوں پر بے یارو مددگار پناہ لینے پر مجبور ہیں سوئی اور ڈیرہ بگٹی جانے کے لئے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پینے کا پانی دستیاب نہیں بارشوں کو کئی روز گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور نہ ہی کسی منتخب نمائندوں نے تاحال متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کیا جس کی وجہ سے لوگ کسمپرسی اور بدحال زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے منتخب ایم این اے نوابزادہ شاہ زین بگٹی، ایم پی اے نوابزادہ گہرام خان بگٹی، حکومت بلوچستان اور ڈیرہ بگٹی کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ہمارے گاں سے فوری طور پانی نکالنے کا بندوبست کریں اور مالی امداد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں