الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران نیازی جھوٹے ثابت ہوگئے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے لہٰذا امید ہے وہ کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران نیازی جھوٹے ثابت ہوگئے، دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جن نشستوں پر (ن)لیگ کو شکست ہوئی ہے یہ 2018 میں پی ٹی آئی جیتی تھی، اب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا، سابقہ کو حالیہ کھلاڑیوں نے شکست دی، پی ٹی آئی نے 20 نشستوں میں سے 5 ہاریں توخوشی اور مبارکباد کس بات کی؟ انہوں نے کہا کہ(ن)لیگ کی پنڈی نشست کی جیت پی ٹی آئی کی 15 جیتی ہوئی نشستوں پر بھاری ہے، الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران نیازی جھوٹے ثابت ہوگئے، دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی، اب عمران نیازی کو چاہیے کہ قومی اداروں پربےجاتنقید اورجھوٹے الزامات سے گریزکرے۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، امید ہے کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی کا دور گزرگیا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، بد تمیزی، بدکلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، خامیوں اوربرائیوں کی حامل پارٹی کی جیت ملک وقوم کے مستقبل کے لیے نیک شگون نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں