کانک میں مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
مستونگ (انتخاب نیوز) کانک میں نامعلوم مسلح مو ٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لیویز کے مطابق پیر کو کانک کے علاقے کلی یار محمد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے غلام مرتضیٰ رخشانی نامی شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاجہا ں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کرد ی گئی۔
Load/Hide Comments


