الیکشن کمیشن نے عمران خان کے تمام الزامات کو مسترد کردیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن آئین، قانونی کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزمات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔
Load/Hide Comments


