وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بدھ کو کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ(انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بدھ کو کوئٹہ پہنچیں گے۔وزیراعظم سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ قلعہ سیف اللہ ،چمن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بارش سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے احکامات پر عمل درآمد کے لئے وفاقی اداروں کو ہدایات جاری کرنے کا بھی امکان ہے۔
Load/Hide Comments


