ڈیرہ بگٹی،خاتون نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی
کوہلو(نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خاتون نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پندھا ڈال کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیس ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ پولیس اسٹیشن ڈیرہ بگٹی کے حدود میں مسما (ش)نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے مرحوم خاتون چار بچوں کی والدہ تھی پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو ضروری کاروائی کے لئے سیول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کرلیا
Load/Hide Comments


