نال، گریشہ، درنیلی سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کا کاروبار عروج پر
نال (انتخاب نیوز) نال، گریشہ، درنیلی سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کا کاروبار عروج پر نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ و برباد ہورہی ہیں، نال انتظامیہ نوٹس لے، عوامی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نال، گریشہ، درنیلی سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے، ہیروئن، تریاق، کرسٹار، شیشہ سمیت دیگر نشہ آور ییزیں فروخت ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ و برباد ہورہی ہیں، اس کے باوجود نال انتظامیہ ان کیخلاف کارروائی نہیں کررہی۔ ہر گلی، کوچے میں منشیات کا کاروبار ہورہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی خضدار، اے سی نال اور دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


