منگچر، کراچی جانیوالی مسافر بس پر فائرنگ، مسافروں نے روڈ بلاک کردیا
منگچر (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے مسافر بس کے ٹائر پھٹ گئے۔ نامعلوم مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہوگئے، انتظامیہ واقعہ سے لاعلم۔ بس میں سوار مسافر حضرات معجزانہ طور پر محفوظ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ واقعہ کیخلاف بس عملے اور مسافروں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔ مسافر بسوں پر پتھراؤ اور فائرنگ روز کا معمول بن گیا ہے، حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔
Load/Hide Comments


