عمران خان کو ترک موسیقار نے ” ایبسلوٹلی ناٹ“کے گانے کا تحفہ دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد ترک موسیقار نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی ایک تحفہ بھی دیا۔ترکیہ کے موسیقار ترگے ایورن نے حب الوطنی پر مبنی گانا Absolutely Not پیش کرکے پاکستان اور پی ٹی آئی چیئرمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ترگے ایورن نے یہ گانا اپنے سوشل میڈیا اکانٹس اور یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہے۔4 منٹ 16 سیکنڈ کے اس گانے کی ویڈیو کا آغاز قائدِ اعظم محمد علی جناح سے ہوتا ہے، بعدازاں اس میں پاکستان کے خوبصورت نظارے دکھائے گئے اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو سیاسی معاملات دیکھتے ہوئے دکھایا گیا۔ترک موسیقار نے کہا کہ یہ گانا ایک ترک بھائی کی جانب سے عمران خان اور پاکستان کو خراجِ تحسین اور تحفہ ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اسے پسند کریں گے۔گانے کا ٹائٹل عمران خان کی جانب سے آسٹریلوی صحافی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران مشہور جواب ایبسلوٹلی ناٹ پر رکھا گیا ہے۔ترگے نے ٹوئٹر پر بھی یہ گانا شیئر کیا اور عمران خان کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں