سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، بی ایم سی ٹیچرز یونین
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کیخلاف بلا جواز میڈیا پروپیگنڈا شروع کیا گیا، جسکو بولان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن سختی سے مذمت کرتی ہے۔ ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں اور اپنے پیشہ کی حساسیت سے بخوبی واقف ہیں۔ جو شخص سوشل میڈیا پر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اپنے آپ کو میڈیا ایکٹوسٹ ظاہر کررہا ہے، اس کے زخموں سے ہی ظاہر ہے کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے اور مبالغہ آمیز بیانات سے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ بولان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن اس پروپیگنڈا کی پر زور مذمت کرتی اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کی انکوائری کرائی جائے اور اس بندے کی حقیقت کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔
Load/Hide Comments


