اورنگی ٹائون، سائٹ بی اور تیموریہ کے علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ واقعات کے مطابق اورنگی ٹائون سیکٹر 13 گبول کالونی میں فائرنگ سے شاکر ولد فرمان نامی نوجوان زخمی ہوگیا جسے چہرے پر گولی لگی، اورنگی ٹائون، پاکستان بازار اور منگھوپیر پولیس حدود کا معاملہ حل کرنے میں مصروف رہی۔ دریں اثناء اورنگی ٹاؤن منصور نگر الفلاح مسجد کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے نعمان ولد منظور زخمی ہوا۔سائٹ بی تھانے کی حدود لیبر اسکوائر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 60 سالہ محمد یحییٰ ولد ہارون زخمی ہوگیا۔ قبل ازیں تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میگا سینٹر کے قریب اندھی گولی لگنے سے 60سالہ محمد اقبال ولد تاج محمد زخمی ہوگیا ، زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں