لیگی رہنما ابھی تک خود کو عوام میں مقبول سمجھنے کی غلط فہمی میں مبتلا ہیں‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں کے ذہنوں سے ابھی تک عوام میں مقبول ہونے کی غلط فہمیاں موجود ہیں جبکہ ان کی ساری کرتوتوں کا کچا چٹھہ عوام کے سامنے کھل کر آ چکا ہے،ملکی دولت ڈکارنے پر کسی کو معاف کرنا قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آلِ شریف سمیت تمام لیگی رہنماں نے اپنے دور حکومت میں کرپشن کی بے تحاشا گاجریں کھائیں۔ اب نیب اور عدالتوں میں پیشیوں پر ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر نواز شریف سے سیاسی انتقام کا الزام سراسر غلط ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ن لیگ آج تک نواز شریف کی بیماری کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔ نواز شریف کے معاملے میں حکومت صرف فریق ہونے کے ناطے اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں