نوشکی میں چوری، ڈکیتی اور اغواء کی وارداتوں کا تدارک کیا جائے، بی این پی

نوشکی (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے ضلعی ترجمان جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے یکے بعد دیگرے چند شرپسند عناصر کی جانب سے نوشکی میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ اور مختلف جگہوں پر کی جانے والی واردات میں چوروں کے لباس اور یکسانیت بہت سے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب نوکجو میں کی جانے والی واردات میں چوروں کا کمانڈوز کی یونیفارم میں ہونا، سرف گاڑیوں کا استعمال کرنا، جدید اسلحہ سے لیس اور کمیونیکیشن کے جدید آلات کا استعمال کرنا معززین شہر کو اسلحہ کے زور پر اغوا اور بعدازاں انکی گاڑی نقدی موبائل و دیگر قیمتی اشیا کو لوٹنا اورانہیں ویرانے میں پھینک کر ذہنی تکلیف سے دوچار کرنا، اور اس کے بعد نوشکی شہر کے اندر یونیفارم میں ملبوس جدید اسلحہ اور کمیونیکیشن کے جدید آلات کے ساتھ ایگل اسکواڈ کی کاپی کرتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں پر دو دو افراد سوارگھر کے گیٹ سے بندوق کے زور پر نوجوان کو موٹر سائیکل سے محروم کرنا تمام سیکورٹی فورسز کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام میں سیکورٹی فورسز اور اداروں کے احترام میں روز بروز کمی اور عوام و ضلعی انتظامیہ کے مابین اعتماد کے فقدان کی اصل وجہ انتظامیہ کا خواب خرگوش میں ہونا اور اداروں کی نا اہلی کیساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان چوروں اور سماجی بد کردار لوگوں کو بیجا تحفظ سے نوازنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تو ہر شہری کے زبان پر یہ االفاظ زد عام ہیں کہ چوروں، ڈاکوں، منشیات فروشوں اور ہر طرح کے مافیا وغیرہ کو انتظامیہ اور اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ایسی صورت میں ان باوردی اداروں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس جیسی گھناؤنی حرکت پر ان چوروں اور ڈاکوں کو فورا پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں