قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ گاڑیوں میں کیش بھر کے ضمیر خرید کر عوام کا مینڈیٹ چرا لے گا اور قوم خاموشی سے دیکھتی رہے گی تو وہ یہ بھول جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم جاگی ہوئی قوم ہے، قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں