نواز شریف اور فضل الرحمن میں مخلوط حکومت کے حوالے سے اتفاق

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے مخلوط حکومت کی معاشی اور سیاسی پالیسیز کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمن کی تجاویز سے کامل اتفاق کر لیا، دونوں رہنماوں کا پنجاب کے معرکہ کے بعد ٹیڑھی انگلی سے گھی نکالنے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،جس میں پی ٹی آئی کی فاشسٹ سیاست کا مقابلہ کرنے کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پہ اتفاق کیا گیا۔ جبکہ سیاسی اور معاشی حکمت عملی کے حوالہ سے میاں نوازشریف نے مولانا کی پروگریسو تجاویز سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے انہیں عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرائی۔دونوں رہنماوں نے آج کے پنجاب کے معرکہ کے بعد مہنگائی کو کم کرنے کے لئے تیل اور بجلی سستی کرنے کے علاوہ آئین کو پامال کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا،دونوں رہنماوں نے اس امر پہ بھی اتفاق کیا کہ سابقہ دور میں ہونے والی بے رحمانہ کرپشن اور معاشی تباہی جیسے حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے گا اور ذمہ داروں کو کیفر خردار تک پہنچانے کے لئے تمام قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں