گڈانی، مویشیوں میں پر اسرار بیمار ی ، 30سے زائد مویشی لقمہ اجل بن گئیں

گڈانی(نمائندہ انتخاب) گڈانی مویشیوں میں پر اسرار بیمار ی نے تباہی مچادی ایک مالادار کی 30سے زائد بکریاں بیماری کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گئیں لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد گڈانی شہر کے گوٹھ محمد خان عمرانی کے رہائشی مالدار جمن نامی شخص کی بکریوں میں اچانک ایک پر اسرار بیماری پھیل گئی جسکے نتیجے میں اسکی یکے بعد دیگر 30سے زائد بکریاں لقمہ اجل بن گئیں متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بکریوں کے مرنے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہ آسکی ہے متاثرہ شخص کا مزید کہنا ہے کہ 30سے زائد بکریوں کی ہلاکت نے ا±سے مالی نقصان ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ مویشیوں میں پھیلنے والی پر اسرار بیماری پر قابو پانے او ر اسکے تدارک اور محرکات کا پتہ لگانے کیلئے ابھی تک محکمہ لائیو اسٹاک مورمالداری کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں