تمام ووٹ پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کے مطابق دیئے گئے ، فیصل جاوید
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ تمام کے تمام ووٹ پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کے مطابق دیئے گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ پارٹی سربراہ بھی اسی صورت میں ڈیکلیئریشن بذریعہ پارلیمانی پارٹی ہیڈ دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوئی ہو، اس معاملے میں تو ایسا بھی نہیں ہوا، کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام کے تمام ووٹ پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کے مطابق دیئے گئے، لہذا ووٹ شمار ہونگے۔
Load/Hide Comments


