گرفتار افراد کی نشاندہی پر سبی سے بڑی میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سبی (انتخاب نیوز) قانون نافذ کرنے والے احساس اداروں کی سبی میں مشترکہ کارروائی، سبی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ کالعدم تنظیم کے گرفتار مشتبہ افراد کی نشاندہی پر بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرلئے گئے۔ قانون نافذکرنے والے حساس اداروں کی سبی کے نواحی علاقے میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا، برآمد اسلحہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام اور 14 اگست کے دوران تخریب کاری کے لئے چھپایا گیا تھا۔ جس کو کالعدم تنظیم کے گرفتار مشتبہ افراد کی نشاندہی پر قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کامیاب کارروائی کے دوران برآمد شدہ اسلحہ اور بارود میں بارودی سرنگیں، راکٹ لانچرز، ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر اور پرائما تار شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں