پشین میں لیویز کی کارروائی، کوئٹہ سے اغواء شخص بازیاب
پشین (انتخاب نیوز) ضلع پشین میں لیویز کی کامیاب کارروائی میں مغوی کوبازیاب کرالیا گیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر پشین محمد اعجاز سرور کی خصوصی ہدایت پر پشین کے علا قے حرمزئی میں لیویز نے کامیاب کارروائی کر تے ہو ئے مغوی حاجی نواب خان ولد طور خان قوم خروٹی سکنہ کلی خروٹ آبادکو با زیا ب کرا لیا جبکہ اغوا کار رات کی تاریکی کا فائدہ ٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


