ترک مسلح افواج کے شمالی شام میں آپریشن، 15 افراد ہلاک

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک شام کے شمالی علاقوں چشمہ امن، شاخ زیتون اور فرات ڈھال علاقے میں علیحدگی پسند مسلح تنظیم PKK۔ وائے پی جی کے 15 ارکان کو ہلاک کر دیا گیا،ترک میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہمارے بہادر کمانڈوز نے چشمہ امن، شاخ زیتون اور فرات ڈھال علاقوں میں مزید ایک کامیاب آپریشن سر انجام دیا ہے۔ امن و سلامتی کے ماحول کو بگاڑنے کے لیے حملے کرنے کی کوشش کرنے والے 2 سرغنوں سمیت مجموعی طور پر 15 ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں