حکومتی اتحاد نے ذہنی، سیاسی حوالے سے شکست تسلیم کر لی،فیاض چوہان
لاہور(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کو ن لیگ اور حکومتی اتحاد نے ذہنی، سیاسی قانونی حوالے سے شکست تسلیم کر لی۔انہوں نے کہا کہ ججز اور اداروں کو دھمکیوں دینے کے باوجود شیطانی اہداف حاصل نہ ہونے پر عدالت سے بھاگ گئے ۔انہوںنے کہا کہ بیگم صفدر اعوان سے لے کر طلال چوہدری تک ن لیگ کے ہر لیڈر نے ججز اور اداروں کو دھمکی اور گالی دی، سپریم کورٹ کو حکومت رہنماﺅں کی گالی گلوچ اور دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی رہنماﺅں کے خلاف توہین عدالت لگنی چاہیے، حکومتی اتحاد کو الیکشن میں جانا ایک خوفناک اور ڈرانا خواب لگ رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومتی اتحاد کے لئے اب پیچھے کھڈا اور آگے کھائی ہے، یہ اللہ کی طرف سے اِن کی نیت اور برے کرتوت کا صلہ ہے۔
Load/Hide Comments


