یونیورسٹی آف گوادر کا اہم اجلاس، انتظامی امور سے متعلق مختلف معاملات زیر غور

کوئٹہ (انتخاب نیوز) یونیورسٹی آف گوادر کا ایک اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت وی سی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر سید منظور احمد، رجسٹرار دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد کے علاہ دیگر انتظامی عہدہداران بھی موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے نئے تعینات ہونے والے پرو وائس چانسلر پروفیسر سید منظور احمد کو خوش آمد کیا اور ان کی تعیناتی کو گوادر یونیورسٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی معاملات سے متعلق کئی فیصلے کرنے کے علاوہ تعلیمی اور انتظامی امور سے متعلق مختلف معاملات زیر غور لائے گئے۔یونیورسٹی میں نئے داخلوں اور نئے سمیسٹر میں شروع ہونے والے کلاسوں سے متعلق بھی وی سی نے شرکا کو آگاہ کیا اور کہا کہ نئے سیمسٹر سے قبل مختلف شعبوں میں نصف درجن کے قریب پی ایچ ڈی اساتذہ کی ایک نئی کھیپ گوادر یونیورسٹی کو جوائن کررہی ہے جس کے بعد یونیورسٹی میں سینئر اساتذہ کی کمی بڑی حد تک پوری ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں اگلے اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں سینٹر آف ایکسیلینس برائے میری ٹائم آفیرز اور میرین سائنسز کے علاوہ سی پیک CPEC سٹڈی سینٹر کے قیام کے ساتھ ساتھ نئے مضامین متعارف کرائے جانے کی منظوری لی جائے گی اور ان مضامین میں بی ایس اور ڈپلومہ کورسز شروع کیے جائیں گے۔ نیز ورچوئل یونیورسٹی اسلام آباد کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی میں شروع کیے گئے اسکل کورسز پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں