ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی کورونا وائرس کا شکار

لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق دوست محمد مزاری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے وہ 2 ہفتے قبل دبئی سے پاکستان آئے تھے لیکن اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا کہ خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے تاہم کوئی علامات بظاہرنہیں ہیں صرف ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 28 اپریل کو دبئی سے وطن واپس پہنچا تھا اور نجی لیب سے کورونا ٹیسٹ کرایا لیکن رپورٹ منفی آئی تھی۔اس قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت بیشتر اہم افراد بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


