بھارتی شہری 3 کروڑ روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار،ہسپتال منتقل

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے شہری کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ 3کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیج دیا جسے دیکھ کر مذکورہ شخص بیمار ہو گیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا ہے جہاں گوالیار کی رہنے والی پریانکا گپتا اور ان کے شوہر کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب انہیں 3 کروڑ سے زائد بھارتی روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا۔ پریانکا کے شوہر سنجیو کا کہنا ہے کہ میرے والد 20 جولائی کو موصول ہونے والا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔ اتنا زیادہ بل موصول ہونے پر پریانکا اور ان کے شوہر حکام کے پاس گئے اور اپنی شکایت درج کروائی۔ مدھیا پردیش کی حکومت کے زیرِ انتظام پاور کمپنی نے اسے انسانی غلطی قرار دیا اور بعد ازاں 1 ہزار 3 سو روپے کا درست بل جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں