ابو ظہبی میں پھنسے 250 پاکستانی خصوصی پرواز سے لاہور پہنچ گئے

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کی خصوصی پرواز متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں پھنسے250 پاکستانیوں کو لے کرلاہور پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مسافروں کی لاہور ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے دبئی سے نجی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 250 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچی تھی۔
Load/Hide Comments


