حکومت سیلاب متاثرین کی مدد اور نقصانات کا ازالہ کرے، بی این پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سی اے سی کے ممبر ورکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی،سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیربلوچ نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، قائد بی این پی سردار اختر مینگل، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ،پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اعلی حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سے دریائے مولا سے آنے والا سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے اور کئی کچے مکانات منہدم ہوچکے ہیں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور کافی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ علاقوں سمیت ضلعی ہیڈ کوراٹر شہر کا بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ بسے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انھوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان کے لیے امدای سامان جس میں راشن ،ٹینٹ و دیگر ضروری اشیا فراہم کریں جبکہ ان کے بچاو بند کے لیے فنڈز ریلیز کیئے جائیں اور جس جس علاقے کے زمینی رابطے منقطع ہوئے ہیں ان کو بھی فوری طور پر بحال کرایا جائے جبکہ ان کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے۔


