اوباش نوجوانوں نے اسپتال کی چھت کو فائرنگ رینج بنا دیا، آئے روز فائرنگ سے لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی (انتخاب نیوز) فیڈرل بی ایریا کے اسپتال کو اوباش نوجوانوں نے فائرنگ رینج بنادیا، آئے روز ہوائی فائرنگ سے مریض اور علاقہ مکین خوفزدہ رہنے لگے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نوجوان بھارتی فلم (Vastav) کے ہیرو رگو بھائی کی طرز پر سگریٹ کے کش لیتے ہوئے اسپتال کی چھت پر اسلحہ چیک کرنے کیلئے دو دو فائر کرتے ہیں، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا ایک نوجوان مذکورہ بلاک 9 میں قائم اسپتال کی ایڈمنسٹریشن کا حصہ ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلحہ کے شوقین نوجوانوں کی فائرنگ سے علاقہ مکین شدید خوفزدہ اور پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لینے کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں