حکومت بلوچستان تباہ کن بارشوں میں عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہوچکی، میر شفیق الرحمن
خضدار (انتخاب نیوز) حکومت بلوچستان حالیہ بارشوں میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل نام ہوچکی ہے۔ جھلاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہی کہ حکومت بلوچستان حالیہ تباہ کن بارشوں میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ پورے بلوچستان کی طرح ضلع خضدار میں بھی ان بارشوں نے تباہی مچائی ہے۔ عوام بے یار و مدد گار حکومتی امداد کی منتظر ہیں مگر ان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں۔ ضلع خضدار کی تحصیلوں وڈھ، باغبانہ، زہری، نال ان بارشوں کے بعد بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، ڈسی اور متعلقہ تحصیلوں کے اے سیز بجائے متاثرین کی امداد کے اپنی ذاتی زندگیوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ حالیہ بارشوں میں تحصیل کرخ، سب تحصیل سارونہ، سب تحصیل اورناچ سمیت کئی دیگر علاقے میں لوگوں کی فصلیں اور مال و مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹے والا ادارہ پی ڈی ایم اے بھی پورے بلوچستان اور بالخوص خضدار میں فعال ہوتا نظر نہیں آرہا۔ حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ ضلع خضدار کو آفت زدہ قرار دیکر فوری امداد کا آغاز کیا جائے۔


