کوئٹہ لک پاس کے قریب ڈیم ٹوٹ گیا، کسٹم ویئر ہاؤس ڈوب گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ لک پاس کے قریب واقع ڈیم ٹوٹنے کے باعث کوئٹہ تفتان شاہراہ زیرآب آگئی، ٹریفک معطل جبکہ پانی کے شدیدریلے کے باعث لک پاس کسٹمز کا ویئر ہاؤس زیرآب آنے سے ویئر ہاؤس میں موجود قیمتی اشیا کو سیلابی پانی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ تاہم کسٹمز اہلکاروں نے انتہائی کوشش سے اپنی جانوں پر کھیل کر بہت سی اشیا کو بہہ جانے سے بچا لیا گیا۔
Load/Hide Comments


