گوادر، پسنی، اورماڑہ، کیچ میں زلزلے کے جھٹکے

مکران(نمائندہ خصوصی) پسنی سمیت گوادر، تربت، اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محصوص کئیے گئے، زلزلہ کا مرکز پسنی کے قریب تھا، پسنی میں کھچے دیواریں گرنے اور پسنی کے علاقہ چربندن میں زمین میں شگاف پڑنے کی اطلاعات ہیں، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو مکران کے ساحلی علاقوں پسنی، چربندن، کپر، گوادر، اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے زلزلے کا مرکز پسنی کے قریب چھ کلو میٹر تھا، اطلاعات کے مطابق پسنی میں کھچے دیواریں گرنے اور مکانات میں دراڑیں پزنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ پسنی کے علاقہ چربندن میں زمین نیں دراڑیں اور شگاف پڑگئیں، زلزلے کے آفٹرشاکس کے خطرے کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ اور انتظامیہ نے لوگوں کو محتاط رہنے اور رات کو گھروں سے باہر سونے کی ہدایت کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں