سیلاب کے باعث آواران اور مشکے کے راستے گزشتہ تین ہفتوں سے بند ہیں، ثناء اللہ زہری

خضدار (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بارش و سیلاب سے پورے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے تمام اضلاع آفت زدہ اور وہاں کے باشندے مصیبت میں گہرے ہوئے ہیں جانی نقصان ہوا ہے لوگوں کے املاک ضائع ہوئے ہیں ہزاروں کنبے بے گھر اورچھت خوراک و علاج کے منتظر ہیں ایسے میں حکومت کو اپنی تمام تر توجہ اور توانائیاں بلوچستان پرصرف اور فوری طور پر بڑے پیکج کا اعلان کرنا چاہیئے،میری وفاق کے نمائندوں اور بلوچستان حکومت سے بات ہوئی ہے اور انہیں بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں اور وہاں کی نازک صورتحال سے آگاہ کردیا ہے حکومت کو اپنی تمام ترمصروفیات ترک کرکے بلوچستان کے عوام کی امداد اور ان کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے چاہیئے۔یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی خضدار کے جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل زہری سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ لسبیلہ خضدار سوراب قلات مستونگ آواران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع اس وقت بے پناہ مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔تمام علاقے آفت زدہ ہیں بڑی تعداد میں لوگ سیلاب کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں ہزاروں خاندان بے گھر ہوچکے ہیں لوگوں کے گھر املاک تباہ و برباد ہوچکے ہیں زراعت کا شعبہ صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے کھڑی فصلات کو نقصان پہنچا ہے لوگوں کے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں بچا ہے سڑکیں سیلاب میں بہہ گئیں ہیں زمینی رابطہ منقطع ہوچکاہے عوام کی بحالی کے لئے جنگی بنیاد پر اقدامات کرنے ہونگے حکومتوں کو سنجیدہ گی کا مظاہرہ کرکے عوام کی بحالی کے لئے اپنی تمام تر توجہ مبذول کرانا ہوگا اور جتنے بھی وسائل حکومت کے پاس ہیں وہ سب عوام کی بحالی پر خرچ کرنے ہونگے تاخیری اور دیر کسی بھی بڑے الیمہ کا سبب بن سکتا ہے اطلاعات مل رہے ہیں کہ آواران اور مشکے کے راستے گزشتہ تین ہفتوں سے بند ہیں وہاں فضائی سہولیات کے ذریعے حکومت کو امداد پہنچانا چاہیے لسبیلہ میں بھی صورتحال ناگفتہ بہ ہے۔ خضدار کے علاقے باجوڑی توتک گریشہ کرخ فیرو زآباباغبانہ زہری مولہ د و دیگر ملحقہ علاقوں میں گھر زیرآب آچکے ہیں جن کے لئے حکومت فوری طور امداد پہنچانے کا بندو بست کرے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ میں نے وفاق کے نمائندوں سے رابطہ کرکے انہیں بلوچستان کی تازہ ترین صورتحال اور مصائب سے دوچار عوام کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھانے کی بات کی ہے اسی طرح بلوچستان حکومت سے بھی میری بات ہوئی ہے انہیں کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں یکساں انداز میں ابتدائی امداد کے سامان پہنچایاجائے اور فوری طور پر رپورٹ مرتب کرکے سیلاب زدگا ن کی بحالی کا آغاز کیا جائے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ ہم عوام کو فراموش نہیں کرسکتے ہیں اور انہیں بھی عوام کی فکر لاحق ہے وقتاً فوقتا میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور علاقوں میں پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کرکے وہاں عوام کی خیریت دریافت کررہاہوں عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے ان کی امداد اور بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں