ایران نے جاسوسی کے الزام میں سویڈن کے شہری کو گرفتار کر لیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی وزارت برائے انٹیلی جنس نے جاسوسی کے الزام میں ایک سویڈش شہری کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب چند روز پہلے ہی سویڈن نے اپنے شہریوں کو ایران کا غیر ضروری سفر کرنے سے خبردار کیا تھا۔جرمن ٹی وی کے مطابق ایران کی نیوز ایجنسی نے گرفتار شدہ شخص کا نام تو نہیں بتایا تاہم ایرانی وزارت برائے انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے، ”سویڈن کے ایک جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم یہ بھی نہیں بتایا گیاکہ مذکورہ شخص کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


